غزہ : اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود اپنی جنگی کارروائیاں جاری رکھی ہیں، اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک نئے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی املاک پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غزہ میں بھی حالات بدتر ہیں، جہاں ملبے سے مزید 72 فلسطینیوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ اس سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی حکام سے طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے جاری جنگی کارروائیاں اور فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ عالمی سطح پر مذمت کا باعث بن رہا ہے۔ اقوام متحدہ سمیت کئی عالمی تنظیموں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوراً اپنی کارروائیاں بند کرے اور فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کرے۔