کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کاکہنا تھاکہ صوبائی اسمبلی کی سیٹیں، این اے 242 پر ن لیگ اور ایم کیو ایم کے اتقاق میں رکاوٹ بنیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی اسمبلی کی سیٹیں، این اے 242 پر ن لیگ اور ایم کیو ایم کے اتقاق میں رکاوٹ بنیں
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ میں این اے 242 سے شہباز شریف کی حمایت میں دستبرداری کےلیے تیار تھا، خواہش تھی شہباز شریف این اے 242 پر الیکشن لڑیں اور ہم ان کے سامنے کھڑے نہ ہوں۔
ا نہوں نے کہاکہ پھر مسلم لیگ ن سے بات آئی وہ جیت کے بعد این اے 242 کی سیٹ چھوڑ دیں گے، طے ہوا کہ ضمنی انتخاب میں ہم کھڑے ہوں گے اور یہ سیٹ ہمارے پاس آجائے گی۔
انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے این اے 242 کی صوبائی نشستوں سے بھی ایم کیو ایم پاکستان کی دستبرداری کی خواہش کی۔ صوبائی نشستیں بھی چھوڑ دیتے تو ہم تو اس حلقے سے فارغ ہوجاتے۔ تاہم بات چیت کے دوران ہوا معلوم ہوا کہ شہباز شریف این اے 242 سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ہمارے اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان انڈرسٹینڈنگ ہے، اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔