پیرنی بی بی کے جو شکار ہیں وہ روبوٹ بن چکے ہیں: ا حسن اقبال

08:43 PM, 22 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ پیرنی بی بی کے جو شکار ہیں وہ روبوٹ بن چکے ہیں۔ احسن اقبال نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پیرنی بی بی کے جو شکار ہیں وہ روبوٹ بن چکے ہیں۔ وہ ہی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، نہ وہ سن سکتے ہیں نہ سمجھ سکتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 2013 میں جب ہمیں ملک ملا تب بجلی نہیں تھی ، دہشت گردی تھی، ہم نے دہشت گردی، مہنگائی اور بیروزگاری کو شکست دی تھی۔

ان کا دعوی تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پاکستان کو بچائے گئی، الیکشن جیتنے کے بعد ان کی جماعت ملک میں بجلی سستی کردے گی، غریب کے لیے روٹی سستی کردیں گے تاکہ خوشحالی آئے ۔ا ن کاکہنا تھاکہ  جو لوگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکل آئے وہ خوش قسمت ہیں۔

مزیدخبریں