ہارٹ اٹیک سے اموات کی شرح میں اضافہ 

06:38 PM, 22 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

برمنگھم: ہارٹ اٹیک سے اموات  میں اضافہ ہوگیا ہے۔لندن میں ہارٹ اٹیک سے اموات میں اضافہ ہوگیا ہے اورلند ن میں شرح اموات بڑھ رہی ہیں۔ اس بارے میں برٹس ہرٹ فائونڈیشن   کے   اعداد وشمار  ظاہر کرتے ہیں  کہ 2002 میں  انگلینڈ میں 75 برس سے قبل 39 ہزار لوگ موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔ ان کی موت کی وجہ  ہارٹ اٹیک تھی۔ 

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دل کی بیماری سے جلد مرنے والے برطانویوں کی تعداد ایک دہائی میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے مطابق، 2022 میں انگلینڈ میں 75 سال کی عمر سے پہلے دل کے دورے جیسے حالات سے تقریباً 39,000 افراد ہلاک ہوئے۔دل کی بیماری سے جلد مرنے والے برطانویوں کی تعداد ایک دہائی میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔ 

یہ اعداد وشمار 2008 میں 750  تھے،تاہم اب یہ بلند ترین سطح پر ہیں۔  بی ایچ ایف کے ماہر ڈاکٹروں کاکہنا ہےکہ  یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ  برطانوی لوگوں میں  دل کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے اوراس وجہ سے ہارٹ اٹیک کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ 2012 کے بعد سے 75 برس سے کم عمر افراد میں اموات کی شرح بڑھ گئی ہے۔

مزیدخبریں