کرن جوہر کا کیارا ایڈوانی کے ساتھ کمرشل شائقین کے دلوں کوبھا گیا

05:47 PM, 22 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی : بالی وڈ کے فلمساز کرن جوہر کا اداکارہ کیارا ایڈوانی کے ساتھ کمرشل  شائقین کے دلوں کوبھاگیا۔  کرن جوہر نے حال ہی میں  اداکارہ کیارا ایڈوانی کے ساتھ  آئی ویئر برانڈ کا  کمرشل کیا ہے۔ اس میں  وہ  انتہائی منفرد لباس پہن کر جلوہ گر ہوئےہیں۔

 اس سے قبل کرن نے 2016میں  فلم "بومبے ویلویٹ" میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔ تاہم اب وہ اداکارہ کیارا ایڈوانی کےساتھ کمرشل میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ 

اس کی مختصر ویڈیو کرن جوہر نے انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔ ان کو پرستاروں کی طر ف سے  تعریفی کمنٹس مل رہے ہیں۔اس بارے میں کرن جوہر  کاکہنا ہےکہ مجھے خوشی ہےکہ  پرستار وں کا شکریہ انہوں نے کمرشل میں میرے روپ کو سراہا۔

ا نہوں  نے کیارا ایڈوانی کے بارے میں کہاکہ وہ اچھی اداکارہ ہے اور اپنی جگہ بنانے کےلیے محنت کررہی ہے۔ 

  

مزیدخبریں