سیف علی خان کی ٹرائی سیپ کی سرجری کامیاب

05:25 PM, 22 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان کی ٹرائی سیپ کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے۔  بالی وڈ کے اداکار سیف خان کی سرجری دھیرو بھائی امبانی  ہسپتال  میں ہوئی ہے۔

  ان کو فلم میں ایکشن سین کرتے  ہوئے چوٹ لگی تھی۔  اس وجہ سے ان کی سرجری  ہوئی۔ تاہم وہ اب سرجری کے بعد  ٹھیک ہیں۔ 

بالی وڈ کے اداکار  سیف علی خان کاکہنا ہے کہ یہ چوٹ  روٹین کے سین کی وجہ سے آئی تاہم اس کا حل صرف سرجری تھی ۔

میں پرستاروں کی محبت کا شکریہ اداکرتا ہوں ۔ سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی ہے۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔ ان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی  ۔

مزیدخبریں