''ہیلپ می رائٹ''،جی میل میں کارآمد فیچر کا اضافہ

 ''ہیلپ می رائٹ''،جی میل میں کارآمد فیچر کا اضافہ

کیلیفورنیا:  جی میل میں ایک نئے اور کارآمد فیچر کا اضافہ کیاگیا ہے۔ گوگل کے صارفین اب گوگل میل کو استعمال کرتے ہوئے اس  سے مستفید ہوسکیں گے۔ اس فیچر کا نام  " ہیلپ میں رائیٹ" ہے۔  یہ فیچر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے ای میلز کو ڈرافٹ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ فیچر اس وجہ سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ  ابھی صارفین اے آئی بوٹ کو تحریری ہدایات دے کر اپنی مرضی کی ای میلز لکھواتے ہیں تاہم  اب " ہیلپ میں رائٹ" کی وجہ سے  مستقبل قریب میں  کی بورڈ چھونے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی کیونکہ آپ صرف بول کر ہی یہ کام کر سکیں گے۔

اس مقصد کے لیے جی میل ایپ میں ایک اے آئی بوٹ کا اضافہ کیا جائے گا جو آڈیو ہدایات کو مدنظر رکھ کر ای میل کو تحریر کرکے ڈرافٹ کر دے گا۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ  ابھی ہیلپ می رائٹ فیچر بھی امریکہ میں گوگل ورک سپیس لیبز صارفین تک محدود ہے اور صرف انگلش ہدایات پر کام کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں