شراب نوشی کی کثرت، میکسویل ہسپتال پہنچ گئے ،کرکٹ آسٹریلیا نے تحقیقات شروع کردی

04:33 PM, 22 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ایڈیلیڈ : آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کثرت شراب نوشی کی وجہ سے ہسپتال داخل ہوگئے۔  کرکٹ آسٹریلیانے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق  آسٹریلیا کے جارح مزاج  بیٹر گلین میکسویل کو رات دیر گئے پارٹی میں ضرورت سے زیادہ شراب پینے کے باعث ہسپتال میں داخل کرانا پڑ گیا۔ ان کو ایمبولینس میں ہسپتال لایاگیا تھا۔ 

فوکس سپورٹس  کے مطابق  ہسپتال  میں ان کا معائنہ کیاگیا ۔ رپورٹس کے مطابق اوول میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں شریک آسٹریلیا اور ویسٹ ایڈیز کے کھلاڑیوں نے بھی اس کنسرٹ میں شرکت کی ۔تاہم میکسویل علیحدہ سے کنسرٹ میں پہنچے تھے۔میکسویل نے آخری میچ بگ بیش کا 15 جنوری کو کھیلا تھا جس میں انہوں نے میلبرن سٹارز کی نمائندگی کی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے جارح مزاج بیٹر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آرام دیا ہے تاہم وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  آسٹریلوی کرکٹر کے خلاف کرکٹ آسٹریلیا نے باقاعدہ تحقیقات کرنا شروع کردی ہے ، تاہم  ابھی اس واقعے کے بارے میں مزید کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

مزیدخبریں