لاس اینجلس: مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کئی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بلاگ پوسٹ کے مطابق ٹک ٹاک کئی مہینوں سے آٹو سکرولنگ میکینک کاتجربہ کر رہا ہے جس سےصارفین ٹک ٹاک ویڈیوز کو بنا ہاتھ لگائےدیکھ سکیں گے۔
آٹو اسکرول فیچر کو استعمال کرنے کے لیے، صارفین ٹک ٹاک فار یو صفحہ پر ایک ویڈیو کو دبائے رکھیں جہاں سے وہ آٹو سکرولنگ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، چند لمحوں میں ایک مینیو کھل جائے گا، اوپری دائیں حصے پر آٹو اسکرول بٹن آ جائے گا جسے آن کرنے کیلئے اس پر کلک کریں، اس طرح صارفین بغیر ہاتھ کے استعمال ویڈیوز کو دیکھ سکیں گے۔
فیچر کو آف کرنے کے لیے، صارفین اپنے فون کی اسکرین کو دوبارہ دبائے رکھیں اور "دستی اسکرول" کو منتخب کریں۔
چونکہ آٹو سکرولنگ کا ابھی بھی تجربہ کیا جا رہا ہے، اس لیے یہ خصوصیت صرف ٹک ٹاک صارفین کی منتخب تعداد کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنے روزانہ ٹک ٹاک دیکھنے کے تجربے کو زیادہ موثر بنانے کے لیے آن لائن ہیکس تلاش کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، صارفین اپنے آئی فون کی سیٹنگز میں جا سکتے ہیں، وائس کنٹرول کو ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں اور ایک کمانڈ بنا سکتے ہیں جو آپ کی پسند کا کوئی جملہ کہنے پر اسکرین پر سوائپ کر جائے گا۔
یہ فیچر یوٹیوب کے نقش قدم پر متعارف کرائی گئی ہے، جس نے 2014 میں آٹو پلے فیچر کا تجربہ کیا تھا۔
آٹو سکرولنگ کے علاوہ ٹک ٹاک پوسٹ میں ترمیم کرنے او واٹر مارک کے بغیر ویڈیوز محفوظ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرانے جا رہا ہے۔
پوسٹ میں ترمیم کرنے سے صارف اپنے کیپشن میں کی گئی غلطیوں کو درست کر سکیں گے بجائے ڈیلیٹ کرنے اور دوبارہ پوسٹ کرنے کے جبکہ بغیر واٹر مارک کے ویڈیوز محفوظ کرنے کا فیچرٹک ٹاک کی ویڈیوز کو مختلف پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کرنے میں مدد دے گا۔