لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے استعفے کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق محسن نقوی ذکااشرف کی جگہ سنبھالیں گے۔محسن نقوی اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ذرائع کےمطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف کااستعفیٰ منظورکرلیاگیا۔