سکیورٹی فورسز کا ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7دہشتگرد جہنم واصل

 سکیورٹی فورسز کا ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7دہشتگرد جہنم واصل
سورس: file

ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد  جہنم واصل کر دیے گئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکس فوج کے دستوں نے مؤثر طریقے سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ نتیجتاً سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں