برطانیہ میں طوفان ایشاکے بعد تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی

برطانیہ میں طوفان ایشاکے بعد تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی

لندن: اسکاٹ لینڈ، ویلز، شمالی آئرلینڈ اور شمال مغربی انگلینڈ میں ہزاروں افراد نے بجلی کے بغیر رات گزاری، طوفان ایشا کے بعد برطانیہ میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی۔

برطانیہ کے میٹ آفس نے تمام یوکے کے لیے ہوا کی غیر معمولی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مقامات پر 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتی ہیں۔

طوفان ایشا نے برطانیہ میں معاملات زندگی کو تعطل کا شکار کر دیا ہے کیونکہ پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کر دی گئی تھیں اور طوفان کے باعث ممکنہ بگولوں کے خطرے کے پیش نظر زندگی کو خطرے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

اسکاٹ لینڈ کے ریلوے آپریٹر نے رش کے اوقات میں چلنے والی اپنی تمام ٹرینیں اور خدمات منسوخ کر دیں۔ ہواؤں کی وجہ سے برطانیہ بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

میٹ آفس نے شمالی سکاٹ لینڈ کے کچھ حصوں کے لیے ریڈ وارننگ جاری کر دی ہے، جبکہ ٹورنیڈو اینڈ سٹارم ریسرچ آرگنائزیشن (ٹورو) نے کہا کہ انگلینڈ اور ویلز میں ممکنہ طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔
 
لوگوں کو خبردار کیا گیاے کہ وہ گھروں اور عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان، درختوں کے گرنے، بجلی کی کٹوتی، اڑتے ہوئے ملبے، بڑی لہروں اور یہاں تک کہ کچھ سیلاب سے بھی خبردار رہیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ میں 26 اور سکاٹ لینڈ میں 27 سیلاب کی وارننگز کے ساتھ موسلادھار بارشوں نے پہلے ہی کچھ جگہوں کو تباہ کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں