مریم نواز کے حق میں قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے دستبردارنہیں ہوئے: پی ٹی آئی امیدوار کی تردید

مریم نواز کے حق میں قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے دستبردارنہیں ہوئے: پی ٹی آئی امیدوار کی تردید
سورس: file

لاہور: این اے 119سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار  شہزاد فاروق کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے حق میں دستبردار نہیں ہوئے۔ 

شہزاد فاروق کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے حق میں دستبردار ہونے والی جعلی خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ 

شہزاد فاروق کا کہنا ہے کہ این اے 119میں جیت پی ٹی آئی کی ہو گی ۔ہم این اے 119میں بھرپور الیکشن کمپین کر رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ  مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں نے 119 حلقہ میں مریم نوازشریف کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور حامی مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار  ہوگئے ہیں۔ 


 

مصنف کے بارے میں