ن لیگی رہنما رفیق رجوانہ کا لودھراں میں حلقہ این اے 155سے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان

12:48 PM, 22 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ  نے  لودھراں میں حلقہ این اے 155سے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین  کی  حمایت کا اعلان کردیا ۔


ن لیگی رہنما اور آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں  رفیق رجوانہ نے لودھراں میں حلقہ این اے 155سے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کردیا ۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما رفیق رجوانہ نے اعلان کیا کہ لودھراں  میں قومی اسمبلی کے حلقے سے ن لیگ جہانگیر ترین کو سپورٹ کررہی ہے۔

 جہانگیرترین نے حمایت پر رفیق رجوانہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں