فواد چوہدری الیکشن کی دوڑ سے آؤٹ، بائیکاٹ کردیا

 فواد چوہدری الیکشن کی دوڑ سے آؤٹ، بائیکاٹ کردیا
سورس: file

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

فواد چوہدری نے عام انتکابات سے بائیکاٹ کیلئے الیکشن کمیشن کو کھلا خط لکھ دیا جس کے مطابق انتخابات کا مقصد عوام کو چننے کا حق دینا ہے لیکن جن انتخابات میں چناؤ ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں؟


انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا کہ میں الیکشن سے دستبردار ہو جاؤں، ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا، گرفتار کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلا جواز ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، میرے بھائی کے کاغذات منظور ہوئے تو انہیں نیب میں میرا شریک ملزم بنا دیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی ذیشعور شخص تجزیہ کر سکتا ہے کہ ان حالات میں کیا انتخابات ہوں گے۔ میں خود تمام سختیاں برداشت کرنے کیلئے تیار  ہوں لیکن اپنے وکرز، دوستوں، خاندان اور ووٹرز کو مصیبت میں مبتلا کرنا جبکہ نتائج پہلے ہی تیار ہوں یہ مناسب نہیں ہو گا۔ 

فاود چوہدری نے کہا کہ   الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے، ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور این اے 61 جہلم سے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں