عام انتخابات: نتائج کا اعلان9 فروری کی رات 1 بجے کیا جائیگا، ای ایم ایس استعمال کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات: نتائج کا اعلان9 فروری کی رات 1 بجے کیا جائیگا، ای ایم ایس استعمال کرنے کا فیصلہ
سورس: file

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں8فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کااعلان 9فروری کی رات ایک بجے کرنے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں الیکشن منیجمنٹ سسٹم ( ای ایم ایس ) کاتجربہ کیا جائیگا جسکے تحت ملک بھر سے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہونگے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے رزلٹ بروقت الیکشن کمیشن بھیجنے کیلئے تمام ترانتظامات کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام حلقوں کے ریٹڑننگ آفسران کو تین تین ڈیٹاانٹری آپریٹرزفراہم کیے جائینگے، آر اوز کو فائبر آپٹکس کی سہولت میسر ہوگی اور متبادل کے طور پر وائی فائی ڈیوائس بھی فراہم کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) بیٹھنے کی وجہ ایک وقت میں ایک ڈیٹا انٹری سسٹم تھا اور نتائج موصول میں ہونے میں زیادہ وقت لگتا تھا تاہم فیصلہ کیا گیا کہ  عام انتخابات2024 میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم ( ای ایم ایس ) کا استعمال کیا جائیگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ کرانے کیلئے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائیگا، الیکشن کمیشن چاروں صوبوں میں  ای ایم ایس کا کامیاب تجربہ کر چکاہے،الیکشن کمیشن مختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے ای ایم ایس کا تجربہ کرچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجے جاسکیں گے، پریذائیڈنگ افسران اپنے پولنگ اسٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائیں گے، ریٹرننگ افسران رزلٹ تیار کر کے ڈیجیٹل اور مینوئل طریقے سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔ 

واضح رہے کہ ای ایم ایس سے چلنے والی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ایپلی کیشن آر ٹی ایس سے بالکل مختلف ہے۔ ایپلی کیشن ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) کے دفاتر میں نصب کی جائے گی اور ای سی پی کے مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ متعلقہ صوبائی الیکشن کمیشن ہیڈ کوارٹر میں بھی اس کی نگرانی کی جا سکے گی۔ ای ایم ایس ڈیسک ٹاپ ایپ میں، ڈیٹا انٹری آپریٹرز (ڈی ای اوز) نام، نمبر، رجسٹرڈ ووٹرز اور پولنگ اسٹیشن جیسی تفصیلات درج کر یں گے، جو مرکزی کنٹرول رومز میں بھی دکھائی دیں گے۔


آر ٹی ایس اسمارٹ فون پر مبنی ایپلی کیشنز کے ذریعے چلایا جاتاتھا.آرٹی ایس کے ذریعے اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہوئے فارم 45 کو پولنگ اسٹیشنوں سے آر اوز دفاتر اور الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں منتقل کیا جاتا تھا.آر ٹی ایس سسٹم کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرہ) نے پولنگ اسٹیشنوں سے نتائج کو فوری طور پر محفوظ کرنے کے لیے تیار کیا تھا.

مصنف کے بارے میں