لاہور: آج ملک بھر میں رجب المرجب 1444ھ کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم رجب 24 جنوری بروز منگل کو ہو گی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رجب کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر ہوا۔ لیکن ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔