جھوٹا فراڈیا ،زکوٰۃ چور کہتا ہے توشہ خانہ میں چوری کی، تو کیا ہوا ؟ مریم اورنگزیب

02:26 PM, 22 Jan, 2023

اسلام آباد :وزیراطلاعات مریم اورنگزیب  کا کہنا ہےکہ عمران خان  جھوٹا فراڈیا  اور زکوٰۃ چور ہے  اور کہتا ہے کہ توشہ خانہ میں چوری کی، تو کیا ہوا ؟  

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کے صاد ق اورامین نے شوکت خانم کے تین ملین ڈالر ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کیا ہے  ۔ عمران خان نے  لاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہیں  لی ۔

مریم اورنگزیب کا عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا ئے ہیں ، تو کیا ہوا ؟ پانچ کیرٹ کا ہیرہ ہی تو لیا ہے ؟ فارن فنڈنگ کر کے ملک کے خلاف دشمنی کی، تو کیا ہوا ؟ زکوۃ کے پیسے ہی تو چوری کئے ہیں، تو کیا ہوا؟ ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے، تو کیا ہوا ؟ القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت لی، تو کیا ہوا؟ بشری بی بی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ہر نوکری، ہر عہدہ بیچا، تو کیا ہوا؟

انہوں نے کہا عمران خان  جن کو چور کہتے ہیں ان  پر  پاکستان اور  برطانیہ  کی  عدالتوں  میں جھوٹے الزام ثابت نہیں کر سکے ۔ 

مزیدخبریں