نیوزی لینڈ سے ون ڈے کی پہلی پوزیشن چھن گئی

نیوزی لینڈ سے ون ڈے کی پہلی پوزیشن چھن گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی نئی رینکنگ  کے مطابق  ون ڈے سیریز  میں بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن چھن گئی۔


آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ  ون ڈے رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر  آگئی ہے ۔رینکنگ میں بھارت کا تیسرا اور آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے جبکہ پاکستان  5 ویں نمبر پر ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کا چھٹا، بنگلا دیش کا ساتواں اور سری لنکا کا آٹھواں نمبر  ہے  افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر  آگیا ۔