وزیراعظم شہباز شریف کی سویڈن میں قرآن کی بےحرمتی کے گھناونے فعل کی پرزور مذمت

12:08 PM, 22 Jan, 2023

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ سویڈن میں دائیں بازو کے انتہا پسند کے اس گھناونے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف کا  کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن کی بےحرمتی کے گھناونے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، سویڈن میں دائیں بازو کے انتہا پسند کے اس گھناونے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آزادی اٖظہار کا لبادہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیئے استمعال نہیں کیا جا سکتا،یہ فعل ناقابل قبول ہے۔

مزیدخبریں