اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سویڈن میں دائیں بازو کے انتہا پسند کے اس گھناونے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن کی بےحرمتی کے گھناونے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، سویڈن میں دائیں بازو کے انتہا پسند کے اس گھناونے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،
No words are enough to adequately condemn the abhorrable act of desecration of the Holy Quran by a right-wing extremist in Sweden. The garb of the freedom of expression cannot be used to hurt the religious emotions of 1.5 billion Muslims across the world. This is unacceptable.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 22, 2023
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آزادی اٖظہار کا لبادہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیئے استمعال نہیں کیا جا سکتا،یہ فعل ناقابل قبول ہے۔