کراچی :سابق و زیراعظم شاہد خاْقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج کا سیاسی نظام عوام کے مسائل اور ان کےحل کی بات کرتا نظر نہیں آتا۔نظام میں خرابیاں آٹھ ماہ میں درست نہیں ہوسکتیں۔مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ کمیشن بنایا جائے گی ۔
سابق و زیراعظم شاہد خاْقان عباسی اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جو کوتاہیاں ہوئیں وہ شاید اگلے آٹھ سال بھی حل نہ ہوسکیں۔ملک کے موجودہ سیاسی سیٹ اپ کا رخ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا جماعت میں ہم ہیں وہیں سے الیکشن لڑ لیں گے ،ہمیں مشکل فیصلے کرکے ملک کو استحکام دینا ہوگا۔
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا پچھلے چارماہ میں حکومت نے کوئی اہم فیصلے نہیں کئے جس سے مسائل بڑھے۔مہنگائی عروج پرہے۔حکومتی ادارے اربوں روپے کا نقصان کررہے ہیں۔وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں عوام کو حقوق دئیے جائیں۔