لاہور: اینٹی وہیکل پولیس کی ناقص کارکردگی، چور گھر کے باہر کھڑی گاڑی لے اڑے

11:40 AM, 22 Jan, 2023

لاہور: اینٹی وہیکل پولیس کی ناقص کارکردگی  کی وجہ سے شہر میں گاڑی چور گینگ بے قابو ہوگیا   ،تھانہ اقبال ٹاؤن کی  حدود میں  گھر کے باہر سے گاڑی چوری  ہوگئی ۔

 تھانہ اقبال ٹاون کی حدود  میں  گھر کے باہر سے گاڑی چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیو نیوزنے حاصل کرلی کی، فوٹیج  میں ملزمان کو گھر کے باہر سے سفید رنگ کی گاڑی چوری کر کے لے جاتے دیکھا جاسکتا  ہے ۔

 
 پولیس کے مطابق   واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، گاڑی کی تلاش جاری ہے ،گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ گاڑی دو روز  قبل اقبال ٹاؤن  کے علاقے سے چوری ہوئی  لیکن   پولیس تاحال گاڑی تلاش کرنے میں ناکام ہے ۔ 

مزیدخبریں