عالمی شہرت یافتہ سعودی یوٹیوبر عزیز الاحمد انتقال کرگئے

10:57 AM, 22 Jan, 2023

ریاض :چھوٹے قد  کی وجہ سے عالمی شہرت یافتہ سعودی یوٹیوبر عزیز الاحمد انتقال کرگئے۔ 

عرب میڈیا  کے مطابق  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیدا ہونے والے 27 سالہ عزیز الاحمد عرف ’بونا‘ ہارمونل ڈس آرڈر میں مبتلا تھے جس  کی وجہ سے  ان کے قد نہ بڑھنے کے مسائل کا سامنا تھا  ۔

وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے  جہاں سے ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں خاتون ان سے سوال کر رہی تھیں کہ وہ اپنے مداحوں کو کیا پیغام دیں جس پر الاحمد نے کہا ’میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں ان سے بہت محبت کرتا ہوں۔ 

خیال رہے کہ  عزیز الاحمد کو سوشل میڈیا پر ان کی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل تھی۔ ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں تھی۔

ان کی  موت نے ان کے مداحوں کو رنجیدہ کردیا ہے ، اہلِ خانہ سے تعزیت  کیلئے  ان کے مداحوں کا تانتا بندھا ہوا ہے  ۔  
 
 
 
 

مزیدخبریں