نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تقرری، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن پہنچ گئے

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تقرری، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن پہنچ گئے

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  پنجاب کے  نگران وزیراعلیٰ  کے حتمی نام کا اعلان کریں گے۔ 

  چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدرات اہم اجلاس  آج شام ساڑھے چھ بجے  ہو گا۔ اجلاس میں پنجاب کے نگران وزیراعلی کے نام کی منظوری دی جائے گی، الیکشن کمیشن نام فائنل کر کے گورنر کو بھجوائے گا۔

چیف  الیکشن کمشنز  کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف  الیکشن کمشنز  اور ممبران  شریک ہوں گے ۔  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن ہہنچ گئے۔الیکشن کمیشن کے پاس نگران وزیراعلی کے تقرر کے لیے آج رات 10 بجے تک کا وقت ہے۔

   الیکشن کمیشن آئین کے آٹیکل 224 اے کے تحت فیصلہ کرے گا۔ نگران وزیر اعلی  کی تقرری کے بعد الیکشن کمیشن گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی ،صدر،وزیر اعظم،گورنر کو بھی بھجوائی جائے گی ۔ 

واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہیں ہوسکا۔  حکومت نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے  نوید اکرم چیمہ اوراحمد نوازسکھیرا کا نام تجویز کیا ہےجبکہ اپوزیشن نے محسن نقوی اوراحد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سیاسی طوفان تھم گیا، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے عہدہ سنبھال لیا۔

اعظم خان کا کہنا ہے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، شفاف انتخابات ترجیح ہے، نگران صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں