لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور زخمی ہونے والوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سے جاری کئے گئے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے معروف علاقے انارکلی دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور دھماکے میں شدید زخمی ہونے والوں کیلئے 5 لاکھ روپے فی کس اور معمولی زخمیوں کیلئے فی کس 1 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے معروف علاقے انارکلی میں دکانوں کے قریب بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے اور آئی جی پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 29 افراد زخمی اور 2 جاں بحق ہوئے جن میں رمضان اورابصار شامل ہیں جبکہ اس دھماکے میں ایک عمارت اور 8 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔