اوسلو :امریکی اور نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد افغان طالبان نے جس طرح خود کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے یہ اپنی مثال آپ ہے ،اماراتِ اسلامی افغانستان کا کہنا ہے کہ یورپ کے ساتھ مذاکرات جنگ کا ماحول بدل دیں گے۔
طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے کہا کہ اسلامی امارت نے مغربی دنیا کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ سفارت کاری کے ذریعے یورپی ممالک سمیت تمام ملکوں سے اپنے تعلقات مضبوط کریں گے۔
افغان طالبان نے اوسلو میں جاری مغربی یو رپی ممالک کے اس دور کو افغان عوام کیلئے باقاعدہ مذاکراتی عمل کو افغانستان کیلئے دو دہائیوں سے جاری شورش کے خاتمے کیلئے اہم قرار دیدیا ۔
ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان جنگ کا ماحول بدلنا چاہتے ہیں اور امن لانا چاہتے ہیں،اب دنیا کا کام ہے کہ وہ بھی آگے بڑھے اور افغان عوام کی دل کھول کر مدد کریں ۔
واضح رہے اس وقت امریکہ نے افغانستان کے فنڈز اور بینک اکائونٹ سیز کر رکھے ہیں ،جس کیلئے افغان حکومت مطالبہ کر رہی ہے کہ کسی بھی قسم کے انسانی بحران سے بچنے کیلئے امریکہ اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔