واشنگٹن :نیویارک میں پولیس پر فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
امریکی پولیس حکا م کے مطابق پولیس اہلکار گھریلو جھگڑے کی اطلاع پر’’ ہارلیم ‘‘کے علاقے میں پہنچی جہاں اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ میں ایک مشتبہ شخص بھی مارا گیا ہے ،نیویارک پولیس کا کہنا ہے مقتول افسر کی عمر صرف 22 سال تھی ،اس نے 2020 میں ملازمت شروع کی تھی ،دوسرے شدید زخمی پولیس افسر کی عمر 27 سال اور 2018 میں فورس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔
دوسری جانب میئر نیویارک کا کہنا ہے کہ حملہ پورے شہر پر حملہ تصورکیا جا رہا ہے ،اب ہمیں ایسےاقدامات کرنے کی ضرورت ہے کہ کسی کا بھی جانی نقصان ہو کیونکہ اس شہر کو کسی بھی شخص کو تشدد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دینگے ۔