لاہور:وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور دھماکے سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کے پیچھے ہیں اور اس کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ،جلد بڑی خبر بھی شیئر کرینگے ۔
شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کی شرائط سخت اور ناقابل قبو ل ہیں اس لیے بات آگے نہیں بڑھ سکی ،تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ سیز فائر معاہدے کی با ت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سیز فائر ٹی ٹی پی نے خود ختم کیا ۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا 3ماہ میں دہشتگردی کی لہر میں 35 فیصد تک اضافہ ہوا ،اس بڑھتی دہشتگردی کی ایک بڑی وجہ سی پیک کا راستہ روکنا بھی ہے ،ایسی بہت سی طاقتیں ہیں جو سی پیک کو روکنے کیلئے اس وقت سرگرم ہیں ،بعض چھوٹے گروپ پاکستان میں دہشتگردی کی فضا بنانا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا اب تک 42 انٹرنیشنل فورسز کو افغان طالبان نے شکست دی ہے ۔
ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا حکومت جانے ک باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں ،اپوزیشن کے رنگ پسٹم بیٹھنے جا رہےہیں ،یہ کس منہ سے عدم اعتماد لائینگے ۔
شیخ رشید نے بڑاد عویٰ کرتے ہوئے کہا صدارتی نظام یا ایمرجنسی پر کابینہ میں کوئی بات نہیں ہوئی ،وزیر داخلہ نے ایک دفعہ پھر اپوزیشن جماعتوں کو لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کیلئے اپیل بھی کر دی ۔