اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا ۔عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ انہیں ہم نے نہیں بھیجا۔
اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ جب نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حوالے سے صلاح مشورہ ہو رہا تھا تو وہاں میں بھی بھی تھا اور سات آٹھ لوگ اور بھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حوالے سے سب کی مختلف رائے تھی لیکن عمران خان نے انہیں باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔
اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا وہ ہی جھوٹی ثابت ہوئیں۔
وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ اس اجلاس سے قبل نوازشریف کو باہر بھیجنے کا معاملہ کابینہ میں ڈسکس ہو چکا تھا۔