فیصل آباد: سٹی پولس آفیسر (سی پی او) غلام مبشر نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں متاثرہ خاندان کیساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی اور خاتون کو ہراساں کیا گیا تاہم جنسی زیادتی نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او غلام مبشر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود بھی متاثرہ فیملی سے ملاقات کی اور خواتین اہلکاروں سے بھی بات چیت کی، خاتون کی بات کا مطلب تھا کہ ان کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ خاتون کا یہ مطلب نہیں تھا کہ جنسی زیادتی ہوئی، میں نے خاتون سے پوچھا کہ آپ کو ملزمان نے گاڑی سے نیچے اتارا یا شوہر سے الگ کیا تو خاتون کا جواب نفی میں تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون نے کہا تھا کہ ڈکیت گروپ انہیں ایک ڈیرے پر لے گیا، پھر کمرے میں لے گئے جہاں کچھ ایسا ہوا کہ انہیں ہوش نہ رہا، جب ملزمان نے انہیں چھوڑا تو انہیں پتہ چلا کہ ان کے ساتھ یہ سب کچھ ہوچکا ہے۔
فیصل آباد واقعے میں خاتون کیساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی: پولیس
03:49 PM, 22 Jan, 2022