نریندر مودی کی زبان پھسلنے پر سوشل میڈیا میمز سے بھر گیا

02:48 PM, 22 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک


ممبئی: بھارتی وزیراعظم کی تقریر کے دوران زبان پھسل گئی جس کے بعد نریندر مودی سوشل میڈیا پر مذاق بن کر رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران بیٹی بچاؤ کے الفاظ کو بیٹی پٹاؤ کہہ دیا  جس نے ٹوئٹر صارفین کو  تفریح کا نیا سامان فراہم کر دیا اور اس کے بعد ٹوئٹرز نریندر مودی سے متعلق میمز سے بھر گیا۔
https://twitter.com/introvertnik/status/1484111945938915328?s=20
https://twitter.com/AseemAn33925929/status/1484113301965803526?s=20

 دوسری جانب کانگریس نے مودی کی زبان پھسلنے کے معاملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ  جو دماغ میں چل رہا تھا وہ  زبان پرآگیا۔اپوزیشن نے مودی سرکار کی جماعت اور بھارتی میڈیا  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ   انتہا پسند میڈیا کیوں خاموش ہے؟ راہول گاندھی کی زبان ایسے پھسلتی تو اسٹوڈیو میں پٹاخے چل رہے ہوتے۔

مزیدخبریں