اسلام آباد: حکومت نے عام انتخابات 2023ء نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان شماریات بیورو کو نئی مردم شماری کرانے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجٹل مردم شماری کرائی جا رہی ہے ۔ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے ڈیمو گرافرز اور ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔ تمام بلاکس کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ اور جیو ٹیگنگ کی جائیگی۔
شماریات بیورو نے نیشنل سینسز کوآرڈی نیشن سنٹر قائم کر دیا۔ ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر پر مشتمل جدید ٹیکنالوجی نئی مردم شماری میں استعمال ہو گی۔ ساتویں نئی مردم شماری کیلئے 5 ارب روپے جاری کئے جائینگے۔تمام گھرانوں کا ڈیجٹل سروے بھی کیا جائیگا۔ ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل رواں سال جولائی میں شروع کرنے کا امکان یے۔