سٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد پر قاتلانہ حملہ

01:12 PM, 22 Jan, 2022


فیصل آباد: معروف سٹیج  کامیڈی اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد  قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں راجبا روڈ پر ان کی گاڑی کو دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حملے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم دونوں سٹیج اداکار محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق نسیم وکی، آغا مجید اور سبینہ تھیٹر کے ٹھیکیدار راجہ طاہر گاڑی میں سوار تھے جب گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنا یا گیا۔

حملے کے بعد ردِ عمل دیتے ہوئے نسیم وکی نے کہا کہ  اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے اداکاروں کو ہراساں کر کے تھیٹر کو بند نہیں کروا سکتے،"آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔ ہم اس پیشے کے ذریعے اپنے بچوں کی روزی روٹی کماتے ہیں۔

نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف  ریل بازار پولیس اسٹیشن مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

فیصل آباد سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے ملک کے نامور سٹیج اداکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ پولیس افسران کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں