جج کو بہادر نہیں ڈرپوک ہونا چاہیے:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

01:08 PM, 22 Jan, 2022

لاہور: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ جج کو بہادر نہیں ڈرپوک ہونا چاہیے۔ مجھے کہا گیا کہ میں بہادر ہوں۔ میں نے کہا جج کو بہادر نہیں ڈرپوک ہونا چاہیے ۔ بہادر جج وہ ہوتا ہے جو حق میں فیصلہ دے۔جج کو اللہ کے بعد آئین کا ڈر ہونا چاہیے۔

 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لاہور بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز اور وکلا مل کر قانون کی عملداری کیلئے کام کرتے ہیں۔ ایک شکایت عدالتوں میں کیسز کئی،کئی سال چلتے ہیں۔ معاشرے میں عدل و انصاف کا قیام بہت زیادہ ضروری ہے۔ 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حالات کو بہتر بنانے کیلئے کچھ اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔ ججز کو اللہ کے بعد آئین کا بھی ڈر ہونا چاہیے۔  عدالت سے میری وابستگی 40 سال کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے قانون بنتے ہیں انگریزی میں ہوتے ہیں .سمجھ نہیں آتی وہ قانون اردو میں شائع کیوں نہیں ہوسکتے۔ 

مزیدخبریں