قلات میں کار اور کوچ میں ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق 

11:06 AM, 22 Jan, 2022

قلات : بلوچستان کے ضلع قلات  کی تحصیل منگچر میں بدرنگ کے مقام پر کار اور کوچ میں خوفناک تصادم  سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد  کار میں سوار  تھے ۔ مرنے والوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیا ۔جاں بحق افراد کا تعلق پشین سے  تھا۔  کوچ ڈرائیور فرار ہوگیا۔ 

مزیدخبریں