ممبئی: عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

11:05 AM, 22 Jan, 2022


ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں عمارت میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی،  7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق  ممبئی میں آج صبح ایک 20 منزلہ رہائشی عمارت کے اندر آگ لگنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عمارت کی 18ویں منزل پر اچانک صبح 7 بجے کے قریب آگ  لگی جس نے کئی افراد کی جان لے لی ، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، بھارتی ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور عمارت میں موجود دیگر تمام لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔جبکہ زخمیوں کو تین مختلف قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں