خاتون صحافی کو دوران ٹی وی رپورٹنگ گاڑی کی ٹکر

خاتون صحافی کو دوران ٹی وی رپورٹنگ گاڑی کی ٹکر


واشنگٹن:  امریکہ میں ایک خاتون  صحافی ٹی وی چینل پر براہ راست خبر دینے کے دوران خود  ’خبر‘ بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے ایک مقامی  چینل کی ٹی وی رپورٹر اپنے چینل کو براہ راست خبریں دینے کے دوران  اس وقت خود ’خبر‘ بن گئیں جب ان کے قریب سے گزرنے والی ایک گاڑی نے انہیں ٹکر  دے ماری ، تاہم خاتون رپورٹر معجزانہ طور پر کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔

 نوجوان خاتون صحافی ٹوری یورگی سڑک کنارے کھڑی ہو کر ریاست ویسٹ ورجینیا میں پانی کی بندش سے متعلق آن کیمرہ لائیو  بیپر  دے رہی تھیں کہ انہیں ایک گاڑی نے ٹکر مار دی۔

چینل کے نیوز روم میں بلیٹن پیش کرنے والے مرد نیوز اینکر نے رپورٹر کو اچانک سکرین سے غائب ہوتا دیکھا تو ان کے چہرے کی ہوائیاں اڑ گئیں، تاہم جونہی ٹوری نے خود کو سنبھال کر نیوز اینکر کو اپنی خریت کی اطلاع دی تو ان کی جان میں جان آئی۔ ٹوری نے اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ میرے ساتھ کوئی پہلا حادثہ نہیں‘‘۔

مصنف کے بارے میں