برطانیہ میں ہم جنس پرست جوڑے کو گھر فروخت کرنے سے انکار

09:16 AM, 22 Jan, 2022

لندن : برطانیہ میں ہم جنس پرست جوڑے کو گھر فروخت کرنے سے انکار کردیا گیا ہے۔ مالکان کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی عیسائیت کے خلاف ہے اس لیے انہیں گھر فروخت نہیں کریں گے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق ہم جنس پرست جوڑے نے اسٹیٹ ایجنٹ پرپل برکس کے ذریعے مکان خریدنے کی کوشش کی تو انہیں فروخت کنندگان عیسائی میاں بیوی نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ وہ کسی ہم جنس پرست کو اپنا گھر فروخت نہیں کریں گے، بلڈر لیوک مین اور ان کی اہلیہ نے کیمبرج یونیورسٹی کے طبی ماہر طبیعات34سالہ ڈاکٹر جوانا برونکرلیوک اور اس کے ساتھی کو گھر دیکھنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا۔

جوڑے کا کہنا ہے کہ  بائبل میں ہم جنس پرستی کو حرام قرار دیا گیا ہے لہٰذا وہ  ہم جنس پرستوں کو گھر فروخت نہیں کر سکتے  اور نہ ہی انہیں دکھا سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں