بھارت کو ایک اور شکست، جنوبی افریقہ کو سیریز میں دو صفر کی برتری

08:40 AM, 22 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک


پارل: جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے  میچ میں انڈیا کو ہرا کر  تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

بولینڈ پارک پارل میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر  پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کیخلاف مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹ پر 287 رنز بنائے، بھارتی  وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے85 اور کپتان کے ایل راہول نے 55 رنز بنائے جبکہ شردل ٹھاکر  نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،  جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔


انڈیا کے 288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی دکھائی،  میلان نے91، کوئنٹن ڈی کک نے 78 اور ٹمباباووما نے 35 رنز بنائے اور بھارتی ٹیم کا ہدف 48 ویں اوور میں باآسانی تین وکٹوں پر پورا کر لیا۔ 

کوئنٹن ڈی کک 66 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزیدخبریں