اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
محمد بن زید النہیان کے ہمراہ بحرین کے فرمارواں حماد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ بھی پاکستان کے نجی دورے پر پہنچے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان اور بحرین کے فرمارواں حماد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ پاکستان میں شکار کی غرض سے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عرب رہنما پاکستان میں قیام کے دوران بلوچستان کے علاقوں میں تلور کا شکار کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب رہنماں کے دورہ پاکستان کے دوران سرکاری سطح پر کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے پاکستانیوں کیلئے ویزہ پابندیاں عائد ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ویزہ پابندیوں کی وجہ کرونا کیسز بتائے جاتے ہیں.