پی ڈی ایم سے نہ کوئی مسئلہ ہے اورنہ ہی کوئی خطرہ:عثمان بزدار

06:48 PM, 22 Jan, 2021

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا احتجاج بے معنی ہے. پی ڈی ایم سے نہ کوئی مسئلہ ہے اورنہ ہی کوئی خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم کاٹولہ خود انتشار کا شکار ہوچکا ہے.بدقسمتی سے یہ عناصرملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں۔ ملک و قوم کے مفادات کو زک پہنچانے والے رہبر نہیں۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہےـ اپوزیشن کوعوام کا احساس ہے نہ ملک کی پرواہ . یہ لوگ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قومی مفادات کو بھی داؤ پر لگارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں . انتشارکی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے۔ 

مزیدخبریں