براڈشیٹ، تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اعتراض

براڈشیٹ، تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اعتراض
سورس: File photo

لاہور،براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم  حکومتی کمیٹی کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو دینے پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا اعتراض ۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ جسٹس عظمت سعید سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز میں شامل تھے ۔ جس وقت براڈشیٹ کا معاہدہ کیا گیا تھا وہ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب تھے ۔اس کے علاوہ وہ شوکت خانم کے بورڈآف گورنرز کے بھی ممبر ہیں اس لئے انہیں کمیٹی کا سربراہ اور دیگر کو ممبر بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ 

رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو قائمہ کمیٹی میں بلانا کمیٹی کا دائرہ اختیار ہے، شہزاد اکبر کو بھی بلائیں گے۔جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری کا کہنا تھاکہ کمیٹی کے سربراہ کی تعیناتی سے حکومتی  بد دیانتی سامنے آ چکی ہے۔