موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

05:53 PM, 22 Jan, 2021

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں انڈسٹریل زون کا افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹڑیل زون کا افتتاح کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انڈسٹریل زون  سے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ 

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنے منشور کے تحت عوام کی خدمت کریں گے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا آغاز آصف زرداری نے کیا تھا جس کا کریڈٹ موجودہ حکومت لے رہی ہے۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں معیشت کو جتنا نقصان 2 سال میں ہوا، کبھی نہیں ہوا۔ صنعت کاروں کے ساتھ  دشمنوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی افغانستان سے بھی زیادہ ہے۔ 

بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا۔ ہم نے بزنس کمیونٹی کو سہولیات دینی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے وفاق کے مقابلے میں زیادہ ریونیو اکٹھا کیا۔ ہمارا سیلز ٹیکس کا ریٹ باقی صوبوں سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا منشور ہے کہ عوام کو روزگار دیا جائے۔ 

مزیدخبریں