واشنگٹن ،شوہر کے کھانے میں کاکروچ مارنے والی دوائی ملانے والی بیوی گرفتار، یہ واقعہ امریکی ریاست نیویارک میں پیش آیا جہاں پولیس نے 65 سالہ خاتون کو شوہر کے کھانے میں کیٹرے مارادویات ملانے کے جرم میں گرفتار کرلیا ۔
ہوا کچھ یوں کہ نیویارک میں امریکی خاتون کے شوہر رابرٹ بیرون نے بتایا کہ پچھلے سال اس نے پہلی مرتبہ غور کیا کہ اس کی بیوی نے جو کھانا بنایا ہے اس کا ذائقہ کچھ مختلف ہے اور کھانے کے بعد وہ پندرہ گھنٹے لگاتار سوتے رہے اور اس کے بعد بھی وہ بہتر محسوس نہیں کررہے تھے ۔
جب اس نے اپنی بیوی سے اس بابت دریافت کیا تو وہ کوئی مناسب جواب نہ دے سکیں ۔ جس پر رابرٹ نے کچن میں ایک خفیہ کیمرہ لگادیا۔
کچھ دن بعد رابرٹ نے خفیہ کیمرے کی ریکارڈنگ چیک کی تو انہوں نے دیکھا کہ ان کی اہلیہ ان کی کافی میں لال بیگ کو مارنے والا کیمیکل ملا رہی ہے ۔ جس کی انہوں نے فوری طورپر پولیس کا اطلاع کی ۔
پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر گھر میں موجود اشیاء بھی تحقیقات کے لیے ضبط کر لیں جس کے بعد انکشاف ہوا کہ خاتون نے اپنے شوہر کی کافی میں بورک ایسڈ ملایا تھا۔خاتون نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نےا یسا ایک بار نہیں کیا ۔خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ جب بھی میرا شوہر بلاوجہ مجھے ڈانٹتا تھا تو میں اس کو سبق سکھانے کے لئے ردعمل میں ایسا کرتی تھی ۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں میں نے کب کب ایسا کیا لیکن اب تک تین چار مرتبہ اپنے شوہر کی کافی میں کیمیکل ملا چکی ہوں ۔
یاد رہے کہ بورک ایسڈ ایک کیمیکل ہوتا ہے جسے متعدد جگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اسے لال بیگ، چونٹیوں اور دیگر کیڑے مکوڑے مارنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔