ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 18 سالہ بچی زخمی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 18 سالہ بچی زخمی


 راولپنڈی : بھارت نے ایک بار پھر ایل سی او پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک دفعہ پھر سیز فایر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے چری سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا ۔ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں اور مارٹر سے نشانہ بنایا،بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث 18 سالہ لڑکی انسہ صدیق زخمی ہو گئی ہے۔ جس کی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سال 2021 کے بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث زخمی ہونے والے پہلے متاثرین ہیں،بھارت رواں سال 50ویں مرتبہ سیز فایر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔