جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریزکےلیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں جا ری

12:09 PM, 22 Jan, 2021

کراچی : جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریزکےلیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گرین کیپس نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سابق کرکٹرزمحمدیوسف اورثقلین مشتاق نے بھی شاہینوں کو گُر بھی سکھائے ۔

اس اہم ترین پریکٹس سیشن کےدوران کھلاڑیوں نے کیچنگ پریکٹس پربھرپورتوجہ دی گئی ۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے انٹراسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا۔

واضح رہے کہ پاکستان اورجنوبی افریقاکےدرمیان پہلا ٹیسٹ 26جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے،فہیم اشرف،شاہین آفریدی،تابش خان ٹیسٹ اسکواڈمیں شامل کیا گیا ہے جبکہ محمدرضوان،عابدعلی ،عمران  بٹ ،اظہر  علی،فوادعالم ،نعمان علی بھی ٹیم میں شامل ہیں ،دیگر کھلاڑیوں میں آغاسلمان،سعودشکیل ،سرفرازاحمد،یاسرشاہ،عبداللہ شفیق،امران  غلام ،ساجدخان،حسن علی ،حارث رؤف،محمدنوازشامل ہیں ۔

پہلی دفعہ بڑے کھلاڑیوں میں شان مسعود،محمدعباس،امام الحق ،حارث سہیل ، شاداب خان ،نسیم شاہ کو ڈراپ کر دیاگیا ہے ،چیف سلیکٹر پی سی بی کا کہنا تھا کارکردگی کی بنیاد پر محمدعباس کو شامل نہیں کیا گیا ،وسیم خان کا کہنا تھا امام الحق کی بھی کارکردگی بہتر نہیں جس کی وجہ سے انہیں ڈراپ کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں