نئی دہلی : انتہاپسند اور متعصب مودی سرکار نے چین کی مخالفت میں پھل کا نام تبدیل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد بھارت کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑرہاہے ، بی جی پی کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ہندتوا اور کٹروادی قوتیں متحرک ہوگئی ہیں ۔
اس کا تازہ ترین نشانہ پھل بن گیا ہے ، بھارتی ریاست گجرات میں ’ڈریگن فروٹ‘ پھل کا نام تبدیل کرکے سنسکرت میں 'کمالم' رکھ دیا گیا ہے۔ گجرات کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا، ڈریگن فروٹ مناسب نام نہیں اور اس کا چین سے بھی تعلق ہے۔
بی جے پی اسے ايک غیر سیاسی فیصلہ قرار دے رہی ہے ، لیکن ماضی میں کئی مسلم علاقوں اور شاہراہوں کے نام بھی تبدیل کیے جاچکے ہیں ۔
واضح رہے کہ چین نے گزشتہ سال کے آخر میں بھارت کے اہم ترین علاقے لداخ میں فوج کشی کرتے ہوئے علاقے کی اہم ترین جگہوں پر قبضہ کیا تھا ۔
جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں جانب سے فوجیں ہائی الرٹ ہیں ، اس ضمن میں بھارت نے فوری طور پر فرانس سے رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ بھی منگوائی ہے ۔ تاکہ خطے میں طاقت کاتوازن برقرار رہ سکے ۔
تاہم چین نے بھی اپنے بہترین طیاروں کو ہائی الرٹ کیا ہوا ہے، ایسے حالات میں بھارت کی کٹر وادی قوتیں اپنا سارا زور ایسی چیزوں پر لگارہی ہیں جن کا کوئی سر یا پیر نہیں ہے ۔