نیویارک : دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں ،عالمی وبا کےمتاثرین کی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کےمتاثرین کی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ 86 ہزار سے بڑھ چکی ہے ، جبکہ اس مہلک وفا سے 21 لاکھ 341 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر جان گنوا بیٹھے ہیں ۔
امریکا میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات4 ہزار 363 مریض ہلاک ہوگئے۔مجموعی طور پر امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 285 ہوگئی،میکسیکو میں 15 سو 39برازیل ایک ہزار 335،برطانیہ ،ایک ہزار 290،بھارت میں مزید 161 افراد چل بسےہیں ۔
واضح رہے کہ عالمی وبا سے معروف ترین شخصیات بھی نہ بچ سکیں کئی عالمی شخصیات اس کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار چکی ہیں ، گزشتہ روز زمبابوے کے وزیر خارجہ بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئےہیں ۔
ماہرین صحت کا کہناہے کہ عالمی وبا اپنی شکل بدل رہی ہے ، عالمی وبا کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک قرار دی جارہی ہے ، جس کے باعث کئی ممالک میں ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن کی صورتحال پیش آگئی ہے ۔
جبکہ ایشیائی ممالک میں عالمی وبا کی پہلی لہر کے بعد معاشی سرگرمیاں کھول دی گئی ہیں ، تاہم عالمی وبا کے ایس او پیز پر عمل در آمد جاری ہے ۔