ترک کمیونیکیشن ویب بیپ پاکستان میں سب سے زیادہ قابل ترجیح ایپ بن گئی

10:31 AM, 22 Jan, 2021

لاہور : ترک کمیو نیکیشن ویب بیپ پاکستان میں سب سے زیادہ قابل ترجیح ایپ بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی بعض شرائط میں رد و بدل سے متعلق خدشات کے پیش نظر بیپ کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا جا رہا ہے ۔ دنیا بھر میں اس کے صارفین کی تعداد اسی لاکھ سے زائد ہے جو اب گوگل پلے اسٹور کی مقبول ترین اپیس میں شمار کی جار رہی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر سے شدید تنقید اور متبادل ایپلی کیشنز پر منتقل ہوتے ہوئے صارفین کے پیش نظر ، واٹس ایپ نے اپنی متنازعہ پالیسی میں تبدیلی مؤخر کر دی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں پرائیویسی پالیسی کو تین ماہ کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ کسی صارف کا اکاؤنٹ 8 فروری کے بعد بند نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل واٹس ایپ نے نئی پرائیوسی پالیسی کے تحت صارفین کا ذاتی ڈیٹا فیس بک کے ساتھ شیئر کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس پالیسی کو منظور نہ کرنے والے صارفین کا اکاؤنٹ 8 فروری تک بند کر دینے کی بھی وارننگ دی تھی۔

دوسری جانب پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنا لی ہے۔

مزیدخبریں